Live Updates

مصطفی کمال کے انکشافا ت سے قوم پر لرزہ طاری ہے‘قوم اب حکومت کے ایکشن کی منتظر ہے‘ مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے‘ مصطفی کمال کی متحدہ کے خلاف چارج شیٹ الارمنگ ہے

پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے سینئر نائب صدر رانا رضی خاں کا بیان

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے سینئر نائب صدر رانا رضی خاں نے کہا کہ مصطفی کمال کے انکشافا ت سے قوم پر لرزہ طاری ہے۔قوم اب حکومت کے ایکشن کی منتظر ہے۔ مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ مصطفی کمال کی متحدہ کے خلاف چارج شیٹ الارمنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجودآج بھی تقریبا%53لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ‘پنجاب میں1کروڑ30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ‘18فیصد سکولوں میں بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں ‘کسان کو بھی اسکی فصل کی اصل قیمت نہیں مل رہی ‘حکمران سیاسی تشہیر کے منصوبوں پر اربوں لگا رہے ہیں لیکن غر یب ہسپتالوں میں ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں ‘پنجاب میں لوگوں کے جان ومال محفوظ نہیں ‘آج بھی ملک میں بجلی اور گیس کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کے انکشافات پر وفاقی حکومت کیوں خاموش ہے۔قومی دولت کی لوٹ کھسوٹ بھی دہشتگردی ہے۔پر امن کراچی کیلئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔پاکستان سے غداری اور بھارت سے وفاد اری کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ متحدہ پر سنگین الزامات غیرجانبدارانہ تحقیقات کے متقاضی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات