ایڈیشنل سیشن جج عامرشہبازنے نصیرآبادکے عارف مسیح قتل کیس کافیصلہ سنادیا

ایک ملزم کو سزائے موت‘ دوسرے کو عمر قید اور 2لاکھ جر مانہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج عامرشہبازنے نصیرآبادکے عارف مسیح قتل کیس کافیصلہ سنادیا‘ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید اور 2لاکھ جر مانے کی سزا سنا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز عدالت کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا کے مطابق نصیرآبادکے عارف مسیح کوعمران مسیح اور اسلم مسیح نے قتل کر دیا جسکے بعد اب عدالت نے کاروائی مکمل ہونے کے بعد عارف مسیح کو سزائے موت اور2لاکھ جرمانہ جبکہ اسلم مسیح کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :