پاکستان اور بھارت مذاکراتی عمل بحال کریں،ڈاکٹر فاروق عبداﷲ

بات چیت کا راستہ ہی دونوں ملکوں کے عوام اور کشمیر کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے ،پاکستان اور بھارت تما م مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی اورجموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 مارچ 2016 18:33

جموں/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی اورجموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے پاکستان اور بھارت سے مذاکراتی عمل بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کا راستہ ہی دونوں ملکوں کے عوام اور کشمیر کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے ،پاکستان اور بھارت تما م مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر شیرِ کشمیر بھون میں سابق سینئر کشمیری ایڈمنسٹریٹو افسر صراف سنگھ ناگ کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ فاروق عبداﷲ نے کہاکہ بھارت اور پاکستان مذاکراتی عمل بحال کریں یہی ایک راستہ دونوں ملکوں کے عوام بشمول ریاست جموں وکشمیر کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی کی خواہاں رہی ہے اور ہمیشہ دونوں ملکوں کو نزدیک لانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :