ایشیائی مالک عالمی اقتصادی بحالی کے لیے معاون پالیسیاں اپنائیں، آئی ایم ایف

عالمی معیشت کی نازک صورت حال اس وقت بہت سارے چیلنجز کی وجہ بنی ہوئی ہے،لاگارڈکاکانفرنس سے خطاب

ہفتہ 12 مارچ 2016 18:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ لاگارڈ نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کو لاحق خطرات کے مقابلے کے لیے ایشیائی ممالک کو ایسی مالیاتی پالیسیاں اپنانا چاہییں، جو اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دورے پر آئی ہوئی عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ لاگارڈ نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی معیشت کی نازک صورت حال اس وقت جن چیلنجوں کی وجہ بنی ہوئی ہے، ان کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ ایشیائی ریاستیں اپنے ہاں ایسی مالیاتی پالیسیاں متعارف کرائیں، جو ان کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے معاون ثابت ہو سکیں۔

انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ موجودہ حالات میں ایشیا کا ردعمل کیا ہونا چاہیے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ کلیدی اہمیت کے حامل فیصلے یہ ہونے چاہییں کہ اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات لاتے ہوئے ایسی مالیاتی پالیسیاں اپنائی جائیں، جو اقتصادی مقابلہ بازی کی اہلیت میں اضافے کا سبب بنیں اور ساتھ ہی شرح نمو کو تیز کرنے اور روزگار کے نئے مواقع کی وجہ بھی بنیں۔

متعلقہ عنوان :