یمنی فوج نے تعز کا جنوب، مغربی سمت سے محاصرہ ختم کرا لیا

دارلحکومت صنعا میں حوثی نواز قبائلی سرداروں میں پھوٹ پڑ گئی

ہفتہ 12 مارچ 2016 17:17

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء ) یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے تعز کا جنوب مغربی سمت سے محاصرہ ختم کرا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تعز کے محاذ پر پیش قدمی کی۔ حوثی ملیشیا نے اس شہر کا گزشتہ 10 مہینوں سے محاصرہ کر رکھا ہے۔تعز کے مغربی محاذ پر ہونے والی اس لڑائی میں حوثی ملیشیا اور علی عبداﷲ صالح کے 37 وفادار جنگجو مارے گئے جبکہ دسیوں دیگر زخم چاٹنے پر مجبور ہوئے۔

ادھر سرکاری فوج نے باغی ملیشیاں کی پسپائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی جانب پیش قدمی کی۔یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے الاقروض محاذ پر ملنے والی کامیابی کے بعد المسراخ ڈائریکٹوریٹ کو باغیوں سے مکمل طور پر خالی کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کامیابی کے بعد آنے والے چند دنوں میں تعز شہر کے محاصرے کے مکمل خاتمے کی امید پیدا ہو چلی ہے۔

سرکاری فوج کے حمایت یافتہ عوامی مزاحمت کاروں نے المظفر ڈائریکٹوری کے الصقر کلب اور پولیس ہیڈکوارٹر کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ یہ عمارتیں دیر پاشا کالونی میں واقع ہیں۔ یہ کامیابی اس وقت مزاحمت کاروں کے حصے میں آئی جب وہ مضافاتی علاقے الحصب میں واقع پرانے ہوائی اڈے کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔ یہ پیش رفت ملیشیاں کی صفوں میں ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :