امریکہ کی دہشتگردوں پر دبا بڑھانے اور طالبان کو افغان امن عمل میں شامل کرنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف

پاکستان اور افغانستان کے اقدامات دہشت گردی کے خاتمے میں موثر ثابت ہوں گے، چار فریقی امن بات چیت سے افغانستان میں تشدد کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے افغانستان میں ڈپٹی چیف آف سٹا ف فار کمیونیکیشن بریگیڈیر جنرل ولسن شوفنر کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بریفنگ

ہفتہ 12 مارچ 2016 17:14

واشنگٹن/ کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء )امریکہ نے دہشت گردوں پر دبا بڑھانے اور طالبان کو افغان امن عمل میں شامل کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں موثر ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ڈپٹی چیف آف سٹا ف فار کمیونیکیشن بریگیڈیر جنرل ولسن شوفنرنے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں موثر ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چار فریقی امن بات چیت سے افغانستان میں تشدد کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔