ہم احتساب کیلئے تیار ہیں شوائد کے بغیر کسی کی پگڑیاں اچھالنا مناسب نہیں یہ غیر اخلاقی بات ہے ، عابد شیر علی
ہفتہ 12 مارچ 2016 16:24
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم احتساب کیلئے تیار ہیں ، یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے مگر شوائد کے بغیر کسی کی پگڑیاں اچھالنا مناسب بات نہیں یہ غیر اخلاقی بات ہے ،وزیر مملکت عابد شیر علی نے یہ بات فیسکو میں عوامی شکایات سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ہے اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو وہ بلاخوف کارروائی کرے حکومت ان کی کسی بھی کارروائی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ جہاں کوئی کرپشن میں ملوث کتنا ہی بااثر افراد کیوں نہ ہوں اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ الزام لگا کر پگڑی اچھال دی جاتی ہے اور یہ وطیرہ بنتا جارہاہے جو ملک کیلئے اچھا شگون نہیں ہے عابد شیر علی نے کہا کہ مشرف کے دور میں سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان میں اکثریت بنائے گئے مقدمات میں ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے پنجاب میں آنے سے کسی کی دم پر پاؤں نہیں آیا مگر ہم ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.