چینی خیراتی ادارے کی طرف سے مفلوک الحال علاقوں کیلئے 200ایمبولینسوں کا عطیہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 16:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) غربت مٹاؤ کے لئے چین سائی یو آن فاؤنڈیشن نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ چین کے 15مفلوک الحال علاقوں کے ہسپتالوں کے لئے مجموعی طورپر 200ایمبولینسیں بھیجی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ چین بھر کی 592مفلوک الحال کاؤنٹی میں سے ہر ایک کو 2020سے قبل 33 ایمبولینسیں مل جائیں گی ، اب تک جنوری 2013کے بعد سے 1200سے زیادہ ایمبولینسیں زیر استعمال لائی گئی ہیں جن سے 70ملین سے زائد افراد کو فائدہ پہنچ رہاہے ۔

فاؤنڈیشن کے صدر لائی ژیاؤ لن نے یہ حوالہ دیتے ہوئے کہ ملک میں بیماری غربت کی اہم وجہ بن گئی ہے کیونکہ خراب صحت کی وجہ سے دیہی غربت کے کیسوں کی تعداد 42فیصد ہے کہا کہ بیماری سے متعلق غربت میں کمی چین کی غربت مٹاؤ مہم میں اہمیت کی حامل ہے ،فاؤنڈیشن نے دیہی علاقوں کو طبی سہولتوں تک بہتر رسائی کی خاطر شہری علاقوں کے ہسپتالوں سے دیہی ہسپتالوں کو طبی وسائل منتقل کرنے پر بھی توجہ مبذول کررکھی ہے ۔