جنسی زیادتی کے واقعات، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:11

اقوام متحدہ ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن فوجیوں کی طرف سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی نوعیت کی اولین قرارداد منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اس قرارداد کے مطابق جنسی زیادتی اور استحصال کے بااعتماد شواہد ملنے پر امن فوجیوں کو کارروائی کے لیے واپس بلا لیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے اس قرارداد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پیغام ملتا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات پر ذمہ دار عناصر کو سزا ضرور ملے گی۔

متعلقہ عنوان :