عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:11

قاہرہ ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) عرب لیگ نے لبنان میں سرگرم جنگجو گروہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پیش رفت سے ایران اور خلیجی ممالک کے مابین تناوٴ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پہلے ہی معطل کر چکا ہے۔ گزشتہ روز عرب لیگ کے ایک اجلاس میں تمام عرب ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ لبنان اور عراق نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :