افغان صوبہ ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 24 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:45

کابل ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) افغان صوبہ ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 24 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ داعش کی یہ جنگجو آچین ضلع میں سیکورٹ چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کاروائی شروع کی گئی جس کے نتیجے میں 24 جنگجوؤں ہلاک ہو گئے جبکہ ان اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا۔واضح رہے کہ اتحادی حکام کے مطابق افغانستان میں داعش کے 3 ہزار تک جنگجو موجود ہیں۔