وزیراعظم نریندر مودی نے سناروں کی پیٹھ میں چھرا گھوپنا ہے ، اروند کیجری وال

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:44

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے وزیراعظم نریندر مودی سناروں کی پیٹ میں چھرا گھوپنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مودی حکومت سناروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے اسی لیے مودی حکومت نے سناروں کے احتجاج کی پروا نہ کرت ہوے انکے تمام مطلابت مسترد کرئے ہیں اور ظالمانہ ایکسایز ڈیوٹی عائد کردی ہے جو سناروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت وہی کر رہی ہے جو یونائیڈڈ پروگریسیو آلائنس کر رہا تھا۔