’ کے ایف سی‘ کا فرائیڈ چکن کھانا انڈونیشین شخص کی جان لے گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مارچ 2016 14:01

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2016ء) : معروف فوڈ چین ”کے ایف سی“ کا فرائیڈ چکن کھانا 45 سالہ شخص کی جان لے گیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع کے ایف سی نے سب سے کم وقت میں فرائیڈ چکن ونگز کھانے کا مقابلہ کروایا، اس مقابلے میں تین افراد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی نے بتایا کہ مقابلے بازوں میں سے ایک 45 سالہ شخص کھانے کے دوران گلے میں پھنس جانے کے سبب دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گلے میں کھانا پھنسنے پر مذکورہ شخص نے پانی پیا لیکن باوجود طبی امداد کے 45 سالہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :