راولپنڈی وچکلالہ کینٹ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہیں،کینٹ کے عوام کے مسائل حل کرنا وفاقی و پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کینٹ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، جلد ہی کینٹ کے ہر ممبر کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ جاری کراؤں گا
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکی وفدسے گفتگو
ہفتہ 12 مارچ 2016 13:50
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ راولپنڈی وچکلالہ کینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا گڑھ ہیں،کینٹ کے عوام کے مسائل حل کرنا وفاقی و پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس طرح گزشتہ کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں یہاں کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کلین سوئیپ کرایا تھا اسی طرح ان علاقوں میں موجود تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرینگے کینٹ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے جلد ہی کینٹ کے ہر ممبر کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ جاری کراؤں گا۔
وہ پنجاب ہاؤس میں ایم این اے ملک ابرار کی قیادت میں آنیوالے ممبران کینٹ بورڈ راولپنڈی کے وفد سے دوران ملاقات گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وفد میں ملک ابرار کے ہمراہ ممبران کینٹ بورڈ رشید خان اور ملک منصورافسر بھی شامل تھے،اس موقع پر ایم این اے ملک ابرار احمد نے حمزہ شہباز کو کینٹ کے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بتایا جس پر حمزہ شہبازکاکہنا تھا کہ کینٹ کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرینگے آئندہ قومی الیکشن سے قبل کینٹ کے عوام کو درپیش تمام مسائل حل کردینگے ،پنجاب کی حکومت ویسے بھی راولپنڈی میں بہت سے میگا پراجیکٹ مکمل کراچکی ہے اور آئندہ بھی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے پنجاب اور وفاقی حکومت سے ایک ایک کروڑ روپیہ فی ممبر کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کرانیکا وعدہ کرتا ہوں انشاء اللہ جلد فنڈ جاری ہونے سے کینٹ کے علاقوں کے ممبران اپنی اپنی وارڈ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں سرخرو ہونگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.