پنجگور،ایف سی کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 3 اسمگلر گاڑی چھوڑ فرار

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) فرنٹیئر کور کی پنجگور میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 3 اسمگلر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کوسیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی تو اس دوران گاڑی میں سوار 3سمگلروں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں تینوں اسمگلر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گاڑی قبضے میں لے کر چیک کی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2150کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جو سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے کر منشیات اسمگلرز کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :