خوف قیدی بناسکتا ہے ، امید آزادی دلاتی ہے ، گھر آکر اچھا لگا

سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کا ساڑھے چارسال بعد ٹویٹ

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے ساڑھے چارسال بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوف اور ڈر آپ کو قیدی بنا سکتا ہے جبکہ امید آزادی دلاتی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام پوسٹ کرتے ہوئے شہباز تاثیر نے کہا کہ خوف اور ڈر آپ کو قیدی بنا سکتا ہے جبکہ امید آزادی دلاتی ہے ، گھر آکر اچھا لگا۔ سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو چھبیس اگست دو ہزار گیارہ کو اغواہ کیا گیا تھا ، ساڑھے چار سال بعد وہ واپس گھر آئے ، انہوں نے اس سے پہلے اگست دو ہزار گیارہ میں ٹویٹ کیا تھا۔