پشاور ، کرنل طارق غفور کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کرنل طارق غفور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پشاور کے علاقے اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کرنل طارق غفور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گاڑی پر سوار ملزمان پٹرول پمپ سے کرنل طارق کا تعاقب کر رہے تھے، حملہ آوروں نے واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق کرنل غفور کو 3گولیاں لگیں، جن کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے ۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے کہ ملزم مقامی تھے یا خیبر ایجنسی سے آئے ۔ واضح رہے کہ کرنل طارق غفورگزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :