40 لاکھ مالیت کی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:28

40 لاکھ مالیت کی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم

ڈوڈوما ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) یوں تو دنیا بھر میں آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئی اور مزیدار آئس کریم مناسب قیمت میں بیچی جاتی ہیں لیکن افریقہ میں ایک ایسی آئس کریم بھی ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ اس آئس کریم کا نام سنڈے ہے، جسے 40 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس آئس کریم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی تیاری میں افریقہ کے سب سے اونچے پہاڑ کیلی منجیرو کی چوٹی سے حاصل کردہ برف کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ گلیشئر اگلے 10 سے 15 سالوں میں غائب ہو جائیں گے، اس لئے اگر آپ بھی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم کھانا چاہتے ہیں تو جلد ہی افریقہ پہنچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :