تہران اور سیوٴل کے درمیان پروازوں کے تسلسل سے اقتصادی تعاون میں اضافہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:26

تہران ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد جنوبی کوریا نے سیوٴل اور تہران کے درمیان مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کا سلسلہ شروع کئے جانے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد جنوبی کوریا کی کمپنیوں کو سیوٴل تہران پروازوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے سے ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی لین دین اور دو طرفہ تعاون کے عمل کو فروغ حاصل ہو گا۔