بھارتی شاعرہ شیوانی گپتا کا پاکستانی لڑکی کے نام لکھا گیا ایک خط سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مارچ 2016 13:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2016ء) : یوں تو سوشل میڈیا پر اکثر ہی پاک بھارت عوام ایک دوسرے سے تلخ کلامی کرتی نظر آتی ہے جس کی وجہ کبھی کرکٹ ہوتی ہے تو کبھی سیاسی حالات لیکن حال ہی میں ایک بھارتی شاعرہ شیوانی گپتا نے سوشل میڈیا کو ایک خاص اور مفید مقصد کے لیے استعمال کیا ہے ، شیوانی گپتا کا پاکستان لڑکی کے نام لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شوانی گپتا نے اپنی شاعری سے بھرے اس خط میں پاکستانی لڑکی کو مخاطب کیا ۔ خط کے آغاز ہی میں محتاط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے شیوانی کا کہنا تھا کہ میں یہاں کوئی لڑائی شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ صرف ”ہائے“ (Hi) کہنے آئی ہوئی۔ ایک اور سطر میں شیوانی نے دونوں ممالک کے قریب ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے قریب ہیں کہ مسافر بسیں بھی ایک ملک سے دوسرے ملک جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے اس خط کی تحریر میں شیوانی گپتا نے پاکستای لڑکی کو اپنے بارے میں پسندیدگی اور ناپسندیدگی سے متعلق آگاہ کرنے کا کہا۔ شیوانی نے ہمسایہ ملک میں موجود ایک پاکستانی لڑکی کی جانب دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا۔ اپنی اس نظم نما تحریر میں شیوانی کا لہجہ معذرت خوانہ ہی رہا جس کے بعد شیوانی کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوا ہے کہ ہمارے درمیان حقارت کے لیے کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔ شیوانی گپتا نے اپنی اس تحریر کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی لڑکی بھی خبروں میں سنی جانے والی تمام باتوں کو پس پشت ڈال کر دوستی کا ہاتھ بڑھائے گی۔ شیوانی گپتا کی یہ نظم نما تحریر آپ بھی ان کی زبانی ملاحظہ فرمائیے:

متعلقہ عنوان :