شہباز تاثیر کی رہائی کا معاملہ، افغان طالبان نے بیان جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مارچ 2016 12:35

شہباز تاثیر کی رہائی کا معاملہ،  افغان طالبان نے بیان جاری کر دیا

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی رہائی سے متعلق افغان طالبان نے بیان جاری کر دیا ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز تاثیر کو 2011ء میں ازبک جنگجوؤں نے گرفتار کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔ ازبک جنگجو بعد میں داعش کے ساتھ مل گئے۔ افغان طالبان نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2014ء میں جب وزیرستان میں آپریشن ہوا تو ازبک جنگجوؤں نے شہباز تاثیر کو افغانستان منتقل کیا۔

سال 2015ء میں ازبک جنگجوؤں سے داعش میں شمولیت اختیار کی۔ افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں ازبک جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر کے علاقہ کو ان ظالموں سے نجات دلائی۔ جس پر ازبک جنگجو شہباز تاثیر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ، بعد ازاں شہباز تاثیر طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

(جاری ہے)

طالبان نے شہباز تاثیر کو 15 ہزار روپے دے کر چمن بارڈر کے راستے کوئٹہ روانہ کیا جس کے بعد شہباز تاثیر نے کوئٹہ کے مضافات میں واقع کچلاک میں ایک ہوٹل پر کھانا کھایا۔

جہاں شہباز تاثیر نے ویٹر سے فون لے کر اپنی والدہ کو کال کی اور اپنی موجودگی سے متعلق آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کچلاک سے بازیاب کروایا تھا جس کے بعد انہیں اگلی صبح اہل خانہ سے ملوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :