ڈونلڈ ٹرمپ کے کیخلاف شکاگو میں انتخابی جلسے سے پہلے احتجاج

جلسہ گاہ اور ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی بھی کی گئی

ہفتہ 12 مارچ 2016 12:22

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے نفر ت انگیز بیانات کے خلاف شکاگو میں انتخابی جلسے سے پہلے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئیں جن میں لا تیں،مکے اور گھونسے اّزادانہ طور پر چلے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اسٹیج پر چڑھ کر نعرے بھی لگائے۔جلسے میں بد نظمی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب اور ریلی منسوخ کردی گئی، جس کے بعد شرکاء جلسہ گاہ سے باہر نکل اّئے۔ حکام کی جانب سے جلسہ گاہ اور ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :