امریکا کا ایران میزائل تجربات کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 12:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے میزائل تجربات کا معاملہ سیکیورٹی کونسل میں اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر سمانتھا پاورکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں معاملہ اٹھائیں گے۔امریکی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے تمام ممالک تعاون کریں۔واضح رہے کہ ایران نے چند روز قبل بلیسٹک میزائل کے متعدد تجربات کیے تھے

متعلقہ عنوان :