شام میں انتخابات 18 ماہ کے اندر اندر ہوں گے، اقوام متحدہ
ہفتہ 12 مارچ 2016 12:19
نیویارک، ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی مندوب اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں انتخابات اٹھارہ ماہ کے اندر اندر مکمل کروائے جائیں گے اور ان کی نگرانی اقوام متحدہ کرے گی۔خصوصی مندوب اسٹیفن ڈی مستورا نے شام میں انتخابی عمل سے متعلق یہ انکشاف روس کی سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چودہ مارچ سے مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے اور اس تاریخ کے بعد اٹھارہ ماہ کے اندر اندر شام میں انتخابات کروائیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارتی اور پارلیمانی دونوں انتخابات اقوام متحدہ کی نگرانی میں کروائیں جائیں گے۔شامی حکومت اور ان کے مخالفین کے مابین مذاکرات کے نئے دور کا آغاز آئندہ پیر کے روز ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایجنڈے میں سرفہرست نئے انتخابات اور نئے آئین کے بعد ایک ’جامع نئی حکومت‘ کا قیام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا، ”مجھے امید ہے کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے کے دوران ہم کم از کم پہلے سوال کے جواب تک پیش رفت کرنے میں کامیاب رہیں گے۔دریں اثناء روس نے کہا ہے کہ شام کی علاقائی سالمیت کا برقراررکھنا انتہائی اہم ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جنیوا میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں تمام متعلقہ وفود کی شرکت چاہتا ہے۔کریملن حکومت کے ایک ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا تھا کہ بہت سے ملکوں کے لیے شام کی سالمیت کو برقرار رکھنا ’بنیادی طور پر ضروری‘ ہے لیکن روس کے لیے یہ ترجیحا ضروری ہے۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صدر اسد کا نمائندہ وفد جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کرنے پر تیار ہے۔ تاہم دمشق حکومت نے ابھی تک اس کی عوامی سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔ روس نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس امن عمل میں کردوں کو بھی شامل کیا جائے۔دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج جمعے کے روز سعودی عرب پہنچ رہے ہیں اور اْن کے دورے کا مقصد بھی شامی امن مذاکرات کے عمل کو تقویت دینا ہے۔ سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جان کیری فرانس پہنچیں گے اور پیرس میں وہ اِسی معاملے پر اپنے یورپی اتحادیوں سے مزید مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ کیری فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں فرانسیسی، برطانوی، جرمن اور اطالوی وزرائے خارجہ سے ملیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.