جان کیر ی کی شاہ سلمان سے ملاقات ‘شام اوریمن بحران پر تبادلہ خیال

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:55

جان کیر ی کی شاہ سلمان سے ملاقات ‘شام اوریمن بحران پر تبادلہ خیال

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں شام اور یمن کے بحران ختم کرنے پر زور دیا گیا ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شام اور یمن کے بحران سمیت سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جان کیری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف ، وزیردفاع محمد بن سلمان اور وزیرخارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی ۔امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں جان کیری نے زور دیا کہ شام اور یمن کے بحران کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔