بھارت نے ہیٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لیک ہونے پر گجرات میں کاکڑاپر ایٹمی توانائی اسٹیشن بند کر دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) بھارت نے ہیٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لیک ہونے پر گجرات میں کاکڑاپر ایٹمی توانائی اسٹیشن بند کر دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ایٹمی پلانٹ کے یونٹ 1 کے پرائمری ہیٹ ٹرانسپورٹ (پی ایچ ٹی) سسٹم میں لیکج سامنے آنے پر عملے اور اطراف میں موجود آبادی میں افراتفری پھیل گئی۔

(جاری ہے)

ایٹمی پلانٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلانٹ کو صبح نو بجے بند کیا گیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ پلانٹ کی حدود اور اطراف میں تابکاری کی سطح نارمل اور تمام حفاظتی نظام کام کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حکام نے پورا پلانٹ بند کرنے کے بعد حفاظتی معیار کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس بھی منعقد کیا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کاکڑا 1اور 2 پلانٹ 220 میگا واٹ صلاحیت کے دو بھاری پانی ری ایکٹرز پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :