’ایک دوسرے سے بات کریں، جان سے نہ ماریں‘، سویتلانا الیکسیوچ

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:26

بیلا روس۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) ادب کا نوبل انعام حاصل کر نے والے بیلا روس کی معروف ادیبہ سویتلانا الیکسیوچ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انسان کو آزادی کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، یہ آسمان سے نہیں گرتی تاہم اس کے لیے درست طریقے اختیار کیے جانے چاہییں:”ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ایک دوسرے کو ہلاک نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

“اس انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر خاموش طبع ہیں اور محض لکھنے لکھانے میں مشغول رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں لیکن جب سے نوبل انعام ملا ہے، اْن کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ نوبل انعام ملنے کے بعد انہیں اس مشکل کا سامنا ہے کہ انہیں ایک ایک لفظ تول تول کر بولنا پڑتا ہے کیونکہ ادھر اْن کے منہ سے کچھ نکلتا ہے اور اْدھر وہ سب کچھ شائع ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :