’سب مِشن‘ ناول اب اسٹیج پر

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:26

برلن ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) فرانسیسی ناول نگار مشیل ویلبیک کے مشہور ناول ’سب مِشن‘ کو جرمنی میں اسٹیج پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اِس ناول میں بتایا گیا ہے کہ سن 2022 میں فرانس میں مسلم آبادی کی حمایت پر ایک مسلمان الیکشن جیت کر صدر بن جاتا ہے۔کتے ہیں۔مشیل ویلبیک کا ناول پہلے ہی جرمنی میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور اب اسٹیج ڈرامے نے ہیمبرگ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے جنم مقام ڈریسڈن میں بھی گزشتہ ویک اینڈ پر اِس ناول پر مبنی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جا چکا ہے اور اگلے مہینے اپریل میں برلن کے تھیئٹر میں یہ پیش کیا جائے گا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسلمان ملکوں کے ہزاروں تارکین وطن جرمنی میں آباد ہو چکے ہیں اور اِس باعث کئی علاقوں کے مقامی جرمن باشندے ایسے خدشات رکھتے ہیں کہ اْن کی معاشرت پر مستقبل میں اسلامی ثقافتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :