کرسٹال دنیا کے معمر ترین شخص
ہفتہ 12 مارچ 2016 11:26
وارسا ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) نازیوں کی جانب سے قائم کیے جانے والے اذیتی مرکز ’آوٴشوٹز کیمپ‘ سے زندہ بچ جانے والوں میں ایک نام یسرائیل کرسٹال کا بھی ہے جنھیں اب گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے معمر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔وہ پولینڈ میں سنہ 1903 میں پیدا ہوئے تھے اور اسرائیل منتقل ہونے سے پہلے دنیا کی دو عظیم جنگوں کو دیکھ چکے تھے۔
گیارہ مارچ کو ان کی عمر 112 سال 178 دن ہوئی۔کرسٹال سے قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز 112 سال 312 دن تک زندہ رہنے والے جاپانی یاسوتارو کوئڈی کے پاس تھا۔دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد کرسٹال نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ طویل ترین عمر کا راز کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کا فیصلہ اوپر ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ان سے زیادہ سمارٹ، طاقتور اور بہتر نظر آنے والے مرد آج زندہ نہیں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی کھو گیا ہے اسے دوبارہ بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت سے کام کرنا چاہیے۔کرسٹال کے والد ایک مذہبی سکالر تھے اور پہلی جنگِ عظمیم کے دوران وہ اپنے والدین سے بچھڑ گئے تھے۔ بعد میں وہ پولینڈ کے شہر لاڈز میں چلے گئے اور مٹھائیوں کا کاروبار کرنے لگے۔جرمن نازیوں نے جب 1939 میں پولینڈ پر چڑھائی کی تو وہ اپنے خاندان کے ہمراہ لاڈز گیٹو منتقل ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.