داعش کے گرفتار رکن سے بیش قیمت معلومات حاصل ہوئیں، امریکہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:25

واشنگٹن ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی فورسز کے ہاتھوں شدت پسند گروپ داعش کے گرفتار کیے گئے ایک اہم کارندے سے بیش قیمت معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے عراقی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔اس کارندے نے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق داعش کی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات امریکی زیر قیادت اتحاد کو فراہم کیں۔

(جاری ہے)

وایس آف امریکا نے پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کیحوالے سے بتایا ہے کہ سلیمان داود البکر جو ابو داود کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، داعش کے لیے "کیمیائی اور روایتی ہتھیاروں کی تیاری کے شعبے کا امیر" ہے۔کک کے بقول مشتبہ شخص نے داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات اور تیاری اور اس میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔"ان معلومات کی بنیاد پر اتحاد نے متعدد فضائی حملے کیے جس میں داعش کی کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو تباہ کیا گیا اور ہم آپ کو اس بارے میں مستقبل میں ہونے والے آپریشنز سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :