پانی کی سطح خطرناک حد پر، راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2016 23:08

پانی کی سطح خطرناک حد پر، راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیے گئے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) پانی کی سطح خطرناک حد پر پہنچنے کے بعد راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1751.6 فٹ ہے۔ پانی کی سطح خطرناک حد پر پہنچنے کے باعث راول ڈیم کے اسپل ویزکھولے گئے ہیں۔ راول ڈیم کے اسپل وے سے اس وقت 0.5 فٹ پانی چھوڑا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :