فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی کی ساس قرار دیدیا
ایک گھر میں رہ کرساس، نند اور دیور کے نخرے اٹھانا پڑتے ہیں‘ سیاسی پارٹیوں میں بھی ساس بہو کا رشتہ بدلتا رہتا ہے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ فاروق ستار
جمعہ 11 مارچ 2016 22:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی کی ساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک گھر میں رہ کرساس، نند اور دیور کے نخرے اٹھانا پڑتے ہیں‘ سیاسی پارٹیوں میں بھی ساس بہو کا رشتہ بدلتا رہتا ہے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی۔ جمعہ کو فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی ساس قرار دے دیا۔
کہتے ہیں گھر میں ساس کے ساتھ امن سے رہنا پڑتا ہے۔ نند اور دیور کے نخرے بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔ صفائی کے ساتھ لوگوں کی ذہن سازی بھی کر رہے ہیں۔ کراچی کو ایشیا کا صاف ترین شہر بنائیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سیاست تو خوب کرتے نظر آتے ہیں لیکن لگتا ہے فارغ اوقات میں ٹی وی ڈرامے بھی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
کبھی وہ اپنی تقریر میں حکومت پر طنزیہ انداز میں ڈرامہ ‘‘میرا سلطان’’ کا ذکر کرتے ہیں تو کبھی نئے ڈائیلاگ کے ساتھ چٹکلا چھوڑتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے آج بھی کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کچھ ایسا ہی کر ڈالا۔ سیاسی جماعتوں کے رشتے کو ’’ساس اور بہو‘‘ کا رشتہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں رہ کرساس، نند اور دیور کے نخرے اٹھانا پڑتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں بھی ساس بہو کا رشتہ بدلتا رہتا ہے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.