وزیراعظم مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کیلیے روانہ ہونگے

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2016 22:27

وزیراعظم مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کیلیے روانہ ..
مدینہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) وزیراعظم مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کل صبح پاکستان کیلیے روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا مدینہ منورہ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر مدینہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف روضہ رسول ﷺ پرحاضری دیں گے اور ہفتے کی صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے وقت وزیراعظم ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :