لارڈ نذیر احمد یورپ میں پاکستانیوں کی نمائندہ غیر سیاسی فیڈریشن ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے پیٹرن انچیف مقرر

جمعہ 11 مارچ 2016 22:11

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سیاست میں خدمت کا داعی معروف کشمیری رہنما لارڈ نذیر احمد یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی نمائندہ غیر سیاسی فیڈریشن ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے سر پرست اعلی (پیٹرن انچیف)مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

لارڈ نذیر احمد کے سرپرست اعلی مقرر ہو نے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہو ئی ہے کہ ایک ایسا پلیٹ فارم جو غیر سیاسی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت پر یقین رکھتا ہے میں شامل ہو کر اپنے پاکستانی و کشمیری بھائیوں کی خدمت کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لوہسر یورپ بھر کیاوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کر رہے ہیں۔جو قابل تحسین بات ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔وہ یورپ میں پاکستان کا صحیح معنوں میں سفیر ہے۔لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپی ممالک میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے اور اس کی پہچان عالمی سطح پر ابھر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :