پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا،سرتاج عزیز

جمعہ 11 مارچ 2016 22:10

پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا،سرتاج عزیز

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے سماجی و اقتصادی کمیشن برائے ایشیا سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے 2030ء تک پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ملک میں مکمل سیاسی اتفاق ہے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیس تک پاکستان کا شمار اپر مڈل کلاس کے ممالک میں ہوگا

متعلقہ عنوان :