بٹگرام ، سوات اور گردونواح میں زلز لہ، خوف و ہراس پھیل گیا ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 11 مارچ 2016 22:10

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) بٹگرام ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بٹگرام سوات اور گردونواح کے علاقوں میں شام سات بجے کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز بٹگرام کے پہاڑی علاقوں میں دس کلو میٹر زیر زمین تھا

متعلقہ عنوان :