وزیر داخلہ نے راولپنڈی میں بغیر نام پلیٹ کے اہلکاروں کے گشت پر پابندی عائد کردی

جمعہ 11 مارچ 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں بغیر نام پلیٹ کے اہلکاروں کو گشت پر مامور کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔ حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھجوائی گئی تھی کہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈکیٹ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جس پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے بغیر نیم پلیٹ کے پولیس اہلکاروں کو گشت کرنے پر پابندی لگا دی ۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ ارسال کی جس میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں پولیس اہلکار نیم پلیٹ کے بغیر گشت کرتے ہیں ، نیم پلیٹ کی پابندی کے لئے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی اور آر پی او راولپنڈی فخر سلطان وصال راجہ کو بھی رپورٹ بھجوائی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈکیت شہر یوں کو لوٹ کر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اصل پولیس اہلکاروں اور جعلی پولیس اہلکاروں میں شہری فرق واضح نہیں کر سکتے ۔ رپورٹ موصول ہونے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی پولیس کو بذریعہ صوبائی وزارت داخلہ احکامات جاری کئے ہیں کہ گشت پر مامور اہلکار نیم پلیٹ کی پابندی کو یقینی بنائیں ، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :