راولپنڈی، نالہ لئی سے منسلک چھوٹے و بڑے نالوں کی صفائی مہم کا آغاز

جمعہ 11 مارچ 2016 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء)آر،ڈبلیو،ایم،سی نے بارشوں کے پیش نظر شہر بھر بالخصوص نالہ لئی سے منسلک چھوٹے و بڑے نالوں کی صفائی مہم کا ایک بار پھر نئے سرے سے آغاز کردیا ہے۔گزشتہ روز ایم ڈی عرفان قریشی کے ہمراہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کوہاٹی بازار (مری روڈ) نالہ کی صفائی کا جائزہ لیا جہاں بھاری مشینری اور ورکرز کے ذریعے صفائی کرائی جارہی ہے اور نالہ سے نکلنے والے ویسٹ کو چھوٹی و بڑی ٹرالیوں کے ذریعے ڈمپ اسٹیشنوں اور وہاں سے لوسر منتقل کیا جارہا ہے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی عرفان قریشی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی و ڈی سی او راولپنڈی کی واضح ہدایات پرمحکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے بارشوں سے قبل،ڈینگی مچھر کے انسداداور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر میں نالہ لئی سے منسلک چھوٹے و بڑے نالوں باالخصوص اوپن پلاٹوں کی صفائی مہم کا ایک بار پھر نئے سرے سے آغاز کردیا گیا ہے،عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ورکرز دن رات شفٹوں میں کام کریں گے جس کی نگرانی کی جارہی ہے،شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام تمام گلی، محلوں کی صفائی کے لئے باقاعدہ پلان ترتیب دیا گیا مساجد،عید گاہوں،قبرستانوں،سڑکوں،گلی محلوں اور دیگر تفریحی مقامات اور ان کے پارکنگ ایریا میں صفائی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

نگران افسران اورعملہ صفائی کی رات دن کی محنت سے کمپنی نے کم وقت اور کم وسائل کے باوجودشہری صفائی کے اصول کو ممکن بنایا اور شہر کو صاف ستھرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا،مجھے یقین ہے کہ اگر کمپنی کے محنتی افسران اور عملہ صفائی اسی جانفشانی اور شبانہ روز محنت سے عوام کے تعاون سے آگے چلے گا ۔