حکومت نے عملی اقدامات سے اقلیتی طبقوں کا احساس محرومی ختم کردیا،اقلیتوں کوتعلیم و تربیت ، ملازمتوں اور ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھر پور مواقع حاصل ہورہے ہیں،اقلیتی برداری کے 1553 افراد کوملازمتیں دی جاچکی ہیں،پنجاب کے وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو کا تقریب سے خطاب

جمعہ 11 مارچ 2016 21:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) پنجاب کے وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹھوس عملی اقدامات سے اقلیتی طبقوں کا احساس محرومی دور کیا ہے جس سے انھیں تعلیم و تربیت ، ملازمتوں اور ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھر پور مواقع حاصل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ بر س اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے 1553 افراد کو مختلف سرکا ری محکموں میں گریڈ ایک سے سترہ گریڈ تک کی ملازمتیں دی گئی ہیں اور صوبے کے 36 اضلاع میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ہر سا ل مستحق اقلیتی خاندانوں کے ذہین طلباء و طالبات کو 3 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دئیے جارہے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے جمتہ المبارک کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات ڈھوک کالا خان میں 28 اقلیتی طلباء طالبات میں ساڑھے سات لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفرڈال ، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،اراکین پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان ، لبنی ریحان ، ڈائریکٹر کالجز ہمایوں اقبال ، کا لج کی پرنسپل مسز عالیہ اسلم کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انھیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے شروع کیئے گئے ہیں اور پنجاب میں اقلیتوں کو 5 فیصد ملازمتوں کا کو ٹہ دیا گیا ہے مستحق اقلیتی خاندانوں کو پانچ ہزرا روپے کی امداد دی جارہی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے بل کی منظوری کو ایک قابل فخر کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے خواتین کے خلاف تشدد کرنے والوں کو قانون کے تحت قرار واقعی سزائیں دی جاسکیں گی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ حکومت کے فروغ تعلیم پروگرام سے طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع حاصل ہورہے ہیں اور اقلیتی طبقے کے لیئے تعلیمی و ظائف اور امدادی رقوم سے مستحق خاندانوں کو ریلیف مل رہا ہے ۔رکن قومی اسمبلی طاہر ہ اونگزیب نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں علم کی شمع روشن کی ہے اور غریب و مستحق بچوں کے لیے اعلی تعلیم کے در کھول دئیے ہیں اور اس حوالے سے ان کا نام تاریخ میں کہ ہمیشہ زندہ رہے گا ۔

رکن پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے میرٹ کا بول بالا کیا ہے اوران کی علم دوست پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت طلباء طالبات کی مستقبل روشن ہو رہا ہے ۔ لبنی ریحان ایم پی اے نے کہا کہ موجودہ قیادت آئندہ نسلوں کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے ان کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

ڈائریکٹر کالجز ہمایوں اقبال نے کہا کہ ذہین بچوں کے لیے حصول علم آسان کر دیا گیا ہے اور حوصلہ افزائی کے باعث رہ نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں ۔ کالج کی پرنسپل مسز عالیہ اسلم نے تمام مہانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترقی یافتہ دور میں تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پر طلبا ء و طالبات میں تعلیمی و ظائف تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :