پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

جمعہ 11 مارچ 2016 21:09

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور کو شہید کر دیا۔ کرنل طارق غفور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور سربن رنگ روڈ کے قریب لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس سے کرنل طارق غفور موقع پر شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل پشاور میں تعینات تھے اور گورنمنٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بھی تھے۔