سوات، بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جمعہ 11 مارچ 2016 21:02

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سوات، بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلہ کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز بٹگرام کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلہ کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ابتدائی طورپر کسی بھی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :