میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں سے تقریباً چالیس لاکھ کا چندہ ،ہسپتال کے بچہ وارڈ کے یونٹ 1 اور 2 فراہم کر دیا
جمعہ 11 مارچ 2016 20:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز اور بچہ وارڈز کے سینئر اور ینگ ڈاکٹرز نے اپنی تنخواہوں سے لگ بھگ چالیس لاکھ کا چندہ جمع کر کے میو ہسپتال کے بچہ وارڈ کے یونٹ 1 اور 2 فراہم کر دیا ۔
(جاری ہے)
ینگ ڈاکٹرز نے چندہ کے پیسوں سے وہ کام کر دکھایا جو حکومت بھی نہ کر سکی. ان کاموں میں میو ہسپتال میں پہلی بار تھیلسیمیا یونٹ قائم کیا گیا ہے.
جس کی لاگت آٹھ لاکھ کے لگ بھگ ہے. اس میں دو لاکھ کی لاگت سے دس نئے بستر خریدے گئے. مزید ڈیڑھ لاکھ روپے سے بیس نئے انفیوڑن پمپس کے علاوہ اور ضروری چیزیں خریدی گئی ہیں. یاد رہے کہ 200 کے لگ بھگ تھیلسیمیا کے بچے باقاعدگ سے بچہ وارڈ آتے رہتے ہیں.میو ہسپتال میں پہلی بار اینڈوکرینالوجی لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا گیا ہے جس پر سات لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے. اس کیلئے پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے ایک مشین خریدی گئی ہے اور یہ مشین اس سے پہلے صرف آغا خان ہسپتال میں ہے. اس لیبارٹری کے سارے ٹیسٹ فری ہوں گے اور ان فری ٹیسٹوں پر جو 35000 سے 40000 ہر ماہ خرچہ آئے گا وہ بھی ینگ ڈاکٹرز اپنے چندوں سے ادا کریں گے. ہسپتال میں نیا بچہ آئی سی یو (ICU ) بھی بنا یا گیا ہے جس پر دس لاکھ روپے لاگت آئی ہے. اس کیلئے چھ لاکھ روپے کے پانچ نئے کارڈیک مانیٹر ز اور مانیٹر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے.مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.