کرپشن کے ناسور نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،محمد جمیل ملک

جمعہ 11 مارچ 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس موذی مرض سے نجات کیلئے انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت ہے، یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا اب تک تو صرف سندھ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ہی گرفتاریاں ہورہی ہیں،قوم پنجاب کے لٹیروں کی گرفتاریوں کی بھی منتظر ہے ،منی لانڈرنگ کا اعترافی بیان دینے والے وفاقی وزیراسحا ق ڈار سے شروعات ہوجائیں تو بہت سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آسکتے ہیں،نیب کو غیر موٴثر بنانے کا کوئی بھی حکومتی اقدام ہمارے لئے قابل قبول نہیں،کرپٹ افراد کیخلاف بلا امتیاز کاروائی ہونی چاہیئے،میگا کرپشن او ر لوٹ ما ر نے ملک کا ستیا ناس کردیا ،ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے،لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا،پولیس کی زیادتیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں،تھانوں میں ٹاوٴٹوں کا راج ہے،اگر صرف کرپشن کیخلاف ہی بلاامتیازکاروائی ہوجائے تو کئی برائیوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :