مصطفی کمال نے متحد ہ کے بت کدہ میں آذان دی ہے، را کی ایجنٹ ملک دشمن جماعت کے خلاف کاروائی ہو نی چاہیئے، حامد سعید کاظمی

جمعہ 11 مارچ 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) مصطفی کمال نے متحد ہ کے بت کدہ میں آذان دی ہے۔ را کی ایجنٹی کرنے والی ملک دشمن جماعت کے خلاف کاروائی ہو نی چاہیئے۔ اقتدار کی خاطر اسلام دشمنی کرنے والے حکمرانوں اللہ کے عذاب سے ڈریں اور عارضی اقتدار کیلئے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔ پاکستان کو را اور سی آئی اے کے ایجنٹوں سے پاک کرنا ہوگا۔

امریکہ پاکستان کے ہر شعبہ میں گھس چکا ہے۔ امریکہ کی غلامی سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ ہم سعودی عرب کی محبت میں ایک اور باڈر کو آتش فشاں بنانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے معاملے میں متوازن خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ رینجرز کی کوششوں سے کراچی اب یرغمال نہیں آزاد شہر بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کراچی کے علماء سے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ شہر قائد خوف سے نکل رہا ہے۔ کراچی میں لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے۔ کراچی میں خوف کی سیاست کے خاتمے کیلئے محب وطن سیاسی قوتیں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی بندگی اور رسول اللہ کی غلامی دین کا لازمی تقاضا ہے۔ فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے او آئی سی اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان میں لبرل ازم کی کو ئی گنجائش نہیں۔ نواز شریف قائد اعظم کے راستے سے ہٹ چکے ہیں۔