ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ایم کیو ایم کو دودھ پلاتی ر ہیں،ماضی کی حکومتوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے متحدہ کے جرائم پر آنکھیں بند کئے رکھیں،حامد رضا

جمعہ 11 مارچ 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ایم کیو ایم کو دودھ پلاتی ر ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے متحدہ کے جرائم پر آنکھیں بند کئے رکھیں۔ نواز شریف بھارت نواز اور امریکہ نواز عناصر کے نرغے میں ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ یکساں تعلقات ہی قومی مفاد میں ہے۔

حکمرانوں نے پاکستا ن کو امریکہ اور مغرب کا غلام بنادیا ہے۔ چوہدری نثار کا متحدہ کے خلاف ثبوت مانگنا مذاق ہے۔ پنجاب حکومت مغرب کی اندھی تقلید میں اسلام کے خاندانی نظام کو تباہ نہ کرے۔ حکمران اپنی سیاست کو مضبوط اور ریاست کو کمزور کررہے ہیں۔ حکومتی صفوں میں دین بیزار افراد اسلام مخالف سازشوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینار سے مفتی محمد حسیب قادری ، حاجی رانا شرافت علی قادری ، صاحبزادہ عطا ء المصطفیٰ ، راؤ حسیب احمد نے بھی خطاب کیا ۔ نیب میگا سیکنڈلز پر توجہ دے۔ حکمرانوں کی جیبیں بھریتی جارہی ہیں اور خزانہ خالی ہو تا جارہا ہے۔ شفاف احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الطاف حسین کے خلاف ثبوتوں کے ڈھیر لگ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ ثبوت مانگ کر اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں۔ حکمران اسلام کو دیس نکالادینے کی سازشیں ترک کریں۔