مصطفیٰ کمال کا متحدہ قومی موومنٹ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

سندھ اسمبلی میں متحدہ کے ارکان کی حمایت حاصل کر کے فارورڈ بلاک بنانے پر غور

جمعہ 11 مارچ 2016 20:26

مصطفیٰ کمال کا متحدہ قومی موومنٹ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب سندھ اسمبلی میں متحدہ کے ارکان کی حمایت حاصل کر کے فارورڈ بلاک بنانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے 6 سے 10ارکان اسمبلی مصطفیٰ کمال کے ساتھ رابطے میں ہیں اور فارورڈ بلاک بنانے کیلئے سرگرم ہیں تاہم ان ارکان اسمبلی نے فی الحال اپنے استعفےٰ نہ دے کر ہاؤس میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے یہ ارکان اسمبلی آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔اس وقت سندھ اسمبلی میں متحدہ دوسری بڑی جماعت ہے اور اگر مصطفی کمال فارورڈ بلاک بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ایم کیو ایم کو بہت بڑا سیاسی دھچکا لگ سکتا ہے۔