این اے 101 گوجرانوالہ اور این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

وزارت دفاع کو خط لکھ دیا

جمعہ 11 مارچ 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 101 گوجرانوالہ اور این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری دفاع کو فوج تعینات کرنے کیلئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں نے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات کیے جائیں گے۔ این اے 153 میں سترہ مارچ جبکہ این اے 101 میں 22 مارچ کو ضمنی الیکشن ہو گا