تربیلا ڈیم کا توسیعی منصوبہ جون 2017ء تک مکمل ہو جائے گا، واپڈا

تکمیل سے اضافی 1410 میگا واٹ بجلی آنے سے لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں کمی واقع ہو گی

جمعہ 11 مارچ 2016 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) واپڈا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے لئے ورلڈ بینک 84 کروڑ ڈالر فراہم کر رہا ہے اور پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد تربیلا کی پیداواری صلاحیت 3480 میگا واٹ سے بڑھ کر 4888 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی سے بجلی کی پیداوار کے ان منصوبوں سے نہ صرف توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ فرنس آئل کے مقابلے میں ماحول دوست اور سستی بجلی کا تناسب مجموعی پیداوار میں بڑھنے سے عوام کی جیب پر بجلی کے بلوں کا بوجھ بھی ہلکا ہو گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :