رینجرز کے نام پر چندہ اور عطیات کا تقاضہ کر رہے نوسربازوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا: ترجمان سندھ رینجرز

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2016 20:21

رینجرز کے نام پر چندہ اور عطیات کا تقاضہ کر رہے نوسربازوں کو جلد گرفتار ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرز کے نام پر چندہ اور عطیات کا تقاضہ کر رہے نوسربازوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی میں رینجرز کے نام پر چندہ اور عطیات کا تقاضہ کر رہے نوسربازوں کیخلاف بڑی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے کچھ نوسر بازوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ایسے عناصر کا رینجرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :