لاہور، کار کی ٹکر سے زخمی حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

جمعہ 11 مارچ 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) جنوبی چھاوٴنی کے علاقے میں کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والاحساس ادارے کا ملازم گذشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2روز قبل حساس ادارے کا ملازم 40سالہ ذوالفقار گھر جارہا تھا کہ بیدیاں روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکرمار دی جس کے باعث شدید زخمی ہوگیا طبی امداد کیلئے اسے ہسپتال منتقل کروایا گیا، گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :